دنیا

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز اغوا کرلیا

عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اتوار کو ایک اسرائیلی بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے اغوا کیا گیا، بحری جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں،عملےمیں بھی کوئی اسرائیلی شامل نہیں ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی اسرائیلی کمپنیوں یا اسرائیلی پرچم والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close