دنیا
جنگ بندی میں اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جارحیت کی تو جواب دیں گے : حزب اللّٰہ
حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔
اسرائیلی مظالم کے خلاف لبنان میں قائم مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دوران جنگ بندی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے جارحیت کی تو جواب دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل سے جھڑپوں میں حزب اللّٰہ کے 70 سے زائد جنگجو شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں فوجیوں سمیت 100 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔