دنیا
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے بے لباس کردیا
غزہ میں انسانیت کی توہین اور اسرائیلی جنگی جرائم جاری ہیں،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے بے لباس کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل دفائی فورسز نے بیت لاہیہ سے فلسطینیوں کو گرفتار کر کےزبردستی برہنہ کیا۔انہیں گھٹنوں کے بل قطار میں بٹھا دیا گیا۔مجرمانہ اور توہین آمیز طریقے سےان کی تصاویر اوروڈیوز بنائی گئیں۔
خیال رہے کہ اس وقت آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔