دنیا
ترکی اور امریکا اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ کی اپیل
برسلز: مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڑینس شٹولٹن برگ نے برسلز میں گفتگو کے دوران کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔