سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی کے سینئیر ڈائریکٹر کی تحقیقات کیلئے بھارت جانے کے فیصلے کا سکھوں کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا ہے، سان فرانسسکو کے گولڈن برج پر ایک ہزار سے زائد ٹرکوں اور کاروں کی ریلی، گاڈیوں پر خالصتان کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے مودی اور جے شنکر سندھو کے وانٹیڈ والے پوسٹربھی اٹھا رکھے تھے، ریلی کا اہتمام سکھ فار جسٹس نے کیا تھا۔ کونسل جنرل ایس ایف جے گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ سکھ، قتل کے خوف کے بغیر خودمختار خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے ذریعے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ایف بی آئی کے سینئیر ڈائریکٹر کی تحقیقات کیلئے بھارت جانے کے فیصلے کا خیرمقدم۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ مودی ہمیشہ سرکاری استثنی کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے، سکھوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف جرائم پر مودی کو گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلاکر سزا دیں گے، میرے خلاف قتل کی سازش کرنے والے نکھل گپتا اور دیگر بھارتی حکام کے خلاف الزمات درحقیقت مودی ہر الزمات ہیں۔ مودی میرے قتل کے منصوبے میں براہ راست ملوث ہے۔ سکھ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد کا ٹریک رکارڈ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں خواتین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بدترین شکار ہیں
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کے ہاتھوں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے فاش کیا تھا، امریکی حکام نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر 29 نومبر کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی فرد جرم عائد کی تھی۔ اس سے قبل گرپتونت سنگھ پنوں کے ساتھی ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا تھا، کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔