دنیا

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی

تہران:اسرائیلی ایجنٹ کوسیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close