دنیا

پاناما لیکس میں خاتون اول کی کمپنی کا انکشاف کرنیوالی صحافی بم دھماکے میں ہلاک

مالٹا:  یورپی ملک مالٹا میں کرپشن کو بے نقاب کرنے والی سینئر خاتون صحافی بم دھماکے میں ہلاک ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی سے متعلق تحقیقاتی صحافت کی معروف خاتون صحافی ڈیفن کروآنا غالیزیا کی کار میں نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ مالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکیٹ نے خاتون صحافی کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ کو ظلم و بربریت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔
خاتون صحافی نے پاناما پیپرز میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیہ ایک آف شور کمپنی کی مالکہ ہیں لیکن انہوں نے اپنے اثاثوں کو خفیہ رکھا تھا۔ خاتون اول کی کمپنی منظر عام پر لانے کے بعد سے صحافی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ بھی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close