دنیا
ایران کا پہلا روبوٹک ریستوران
تہران: ایران کے دارالحکومت میں پہلا روبوٹک ریسٹورنٹ کھل گیاجہاں عوام کو ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے اپنا کھانے کا آرڈر دے سکیں گے۔اس ریسٹورنٹ کو ’روبوٹ کک‘ کا نام دیا گیا ہے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والا صارف جب بیٹھے گا تو اْس کے سامنے رکھی ٹیبل پر ڈیجیٹل مینیو بنا ہوا آجائے گا جس کے بعد وہ اپنا آرڈر بک کروائے گا اور یہ کچن میں لگی سکرین پر آویزاں ہوجائے گا۔