دنیا
برطانیہ کی فیملی ویزا پالیسی میں نرمی
برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا
برطانوی حکومت نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اہلخانہ کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم دی۔
برطانوی حکومت فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی۔
وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاونڈ ہو گی۔
برطانیہ کے فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کی موجودہ حد 18 ہزار 600 پاونڈ ہے۔ نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024 سے ہو گا۔
واضح رہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔