دنیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ڈرائیور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس کو اسےساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ کرنا پڑگیا۔ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کارڈرائیور کو یہ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔ ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پرٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعایت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی اور اب ڈرائیور 6 لاکھ 25 ہزار درہم یعنی ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close