دنیا

جنوبی افریقہ کا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع

اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے صدارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے۔

انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close