دنیا
ٹرمپ کی شمالی کوریا سے متعلق پالیسی بے سود ہے، سابق ڈائریکٹر سی آئی اے
نیویارک: سی آئی اے کے سابق سربراہ جان بینن نے ٹرمپ کی شمالی کوریا پالیسی پر تنقید کر ڈالی۔ نیو یارک کی ایک یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان بینن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے حوالے سے پالیسی بے سود رہے گی۔ شمالی کوریا ، ایران اور دیگر انتہائی سنجیدہ معاملات پر صدر کا ٹویٹ کرنا انکی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے ۔ بینن نے کہا کہ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی براہ راست لفظی جنگ کسی صورت درست اقدام نہیں تھا۔ ٹرمپ کا کم جانگ ان کو راکٹ مین کہنا غیر مناسب تھا۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ انہوں نے تین سابقہ صدور کے ساتھ کام کیا لیکن ٹرمپ نے کبھی بھی اپنے عہدے کے وقار کا پاس نہیں رکھا ۔