دنیا

7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے : اسرائیلی وزیر خارجہ

 یہ غزہ کی پٹی پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے ،  اولین ترجیح سلامتی اور امن کی بحالی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے ذمہ داری اپنے ہی حکومت پر عائد کردی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اسرائیلی اخبار ’ماریو‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے، غفلت برتنے والوں کا احتساب کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔

ایلی کوہن نے یہ بھی بتایا کہ یہ غزہ کی پٹی پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے، سب سے پہلی اور اولین ترجیح سلامتی اور امن کی بحالی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’حماس نہیں رہے گی اور ہم مغویوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوں گے، ہم غزہ کا سیکورٹی کنٹرول سنبھال لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت تقریباً 21 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close