دنیا

امریکی حکومت اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات چند روز میں جاری کریگی، مائیک پاؤمپے

نیویارک: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پاؤمپے نے دعویٰ کیا ہے کہ بازیاب کرائے گئے امریکی خاندان کو 5 سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پاؤمپے نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد سے 4 رکنی امریکی خاندان کو 5 سال تک پاکستان میں ہی مغوی بنا کر رکھا گیا تھا۔ ميرے خيال ميں تاريخ يہی ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں پاکستان سے بامعنی تعاون کی توقعات کم ہی رکھنی چاہئيں اور ہماری انٹيلی جنس بھی کچھ ايسے ہی اشارے فراہم کرتی ہے۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ امریکا وہ تمام کوششیں کررہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔ آئندہ چند روز میں امریکی حکومت 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close