دنیا

شمالی کوریا کو دیوار سے لگانا خطرناک ہو گا، پیوٹن

ماسکو:  روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔ سوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا اور امریکا پر مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں جب کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جس بحران کا سامنا ہے اس کا واحد اور جامع حل صرف مذاکرات ہیں، دونوں فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ شام کے مسئلےپر کل جماعتی اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ شامل کے تمام نمائندہ دھڑوں کو بٹھا کر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے جب کہ ماسکو اور واشنگٹن دونوں ہی شام میں مستحکم انداز میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے، شام میں دہشتگردوں کو شکست دے کر دہشتگردی کو پاش پاش کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close