دنیا

اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کا 100واں دن، مزید 125 فلسطینی شہید، 265 زخمی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو 100 دن پورے ہوگئے، سو ویں دن بھی بمباری میں 125 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 23 ہزار 968 تک پہنچ گئی جبکہ 60 ہزار 582 فلسطینی زخمی ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حمایتوں کو غزہ کی صورتحال دیکھ کر اپنا فیصلہ بدلنا چاہئے۔

فسطین کی وزارت صحت نے اسرائیل کی غزہ اور دیگر علاقوں پر 100 روز سے جاری وحشیانہ بمباری اور زمین کارروائی میں شہید ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری میں مزید 125 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوگئے، 7 اکتوبر سے جاری ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 968 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 ہزار 582 تک پہنچ گئی، شہداء میں 10 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 100 روز کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 55 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئیں، 69 فیصد اسکول، 142 مساجد، 3 گرجا گھر بھی تباہ ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہوگئی، دونوں فلسطینیوں کو ہیبرون میں چیک پوسٹ کے قریب شہید کیا گیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 100 دن کی نسل کشی زندگی بھر کا درد ہے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی، 100 روز میں غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا، 19 لاکھ لوگوں کو گھروں سے جبری بے دخل کردیا گیا، اسرائیل کے حمایتیوں کو غزہ کی صورتحال دیکھ کر اپنا فیصلہ بدلنا چاہئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے وسطی غزہ کے اسپتالوں کا دورہ کیا، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال انتہائی نازک ہے، اسپتالوں تک امدادی کی رسائی مشکل ہوچکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث مریض خوف کا شکار ہیں، اسپتالوں میں طبی عملے کی تعداد انتہائی کم ہے، غزہ میں اسپتالوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ لبنان نے اسرائیل کے سرحدی علاقے پر راکٹ برسائے ہیں، حملوں میں 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 100 روزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر 29 ہزار بم گرائے۔

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت بھی انہیں روک نہیں سکتی، غزہ میں آگ و خون کا کھیل جاری رہے گا۔

القسام بریگیڈ کی اسرائیل کی جنگ کی 100 روزہ رپورٹ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیل کیخلاف 100 روز سے جاری جنگ کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 100 روز میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، ایک ہزار اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسرائیل کیخلاف سینکڑوں کارروائیاں کیں، ہم نے اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے دشمن پر حملے کئے،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close