داعش کا یورپ میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کا خطرہ
یورپ: جرمن روزنامہ "دی ولٹ” نے قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلامی شدت پسند ممکن ہے کہ یورپ میں زہریلی گیس کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی کریں۔ روز نامہ دی ولٹ نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی نے یورپ کی سیکورٹی حکام کو خبردار کیا ہے کہ داعش اس طرح کے حملوں کے لیے اپنے کارکنوں پر زور دے رہی ہے کہ حملے سولفیڈ ھائڈروجن یا زہریلی گیس کہ جس کے ہوا میں منتشر ہوتے ہی ہزاروں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، سے استفادہ کریں۔ جرمن روزنامہ کے مطابق آسٹریلوی پولس نے جولائی کے مہینے میں داعش کے ساتھ تعلق کے شبہے میں چند افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے زہریلی گیس کے ساتھ حملوں کا پرگرام بنا رکھا تھا۔ دوسری جانب یورپی کمیشن نے بھی خبردار کیا ہے کہ یورپ کے شہر اور ریاستیں ان حملوں کے مقابلے کی تیاری نہیں کی ہے۔ اس وجہ سے یورپی کمیشن نے عمومی مقامات کو دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے کی تیاری کا جامع پرگرام بنا یا ہے جو اگلے ڈیڑھ سال بعد لاگو ہو گا۔