دنیا

چین نے پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیش کش کر دی

چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے پیش کش کردی۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ کے دوران کہا چین کو امید ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے اورباہمی تعلقات مزید کشیدہ ہونے روکیں گے۔ اگر دونوں فریق چاہیں توچین دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بھی چین،نے پاکستان کی حدود میں ایران حملوں پر ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ کے دوران کہاچین دونوں فریقوں سےتحمل کا مظاہرہ کرنے،کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کرکام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close