امریکا : برفانی طوفان سے 9 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
امریکا کے کئی شہروں میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر 9 ریاستوں میں 43 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی کی متعددریاستوں میں طاقتوربرفانی طوفان سےنظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا،کئی عمارتیں متاثرجبکہ 10 ہزار سےزائد افراد بجلی سےمحروم ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کےمطابق اب تک 9 ریاستوں 43 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
ہلاکتوں اورنقصانات کے علاوہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے،جبکہ متعدد اسکولزاوردفاترکو بھی سخت سردی کے باعث بندکردیا گیا ہے۔نیشنل ویدر سروس نے آئندہ ہفتے مزید برفباری سے متعلق خبردار کیا ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں پہاڑوں سےگرتی برف نےوائٹ پاس ہائی وے کوبندکردیا، تاہم عملے نے برف ہٹانے کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کےلیےبحال کردیا۔
نیویارک کےشہربفیلو میں ہرسو سفیدی چھائی ہوئی ہے،کئی مقامات پر چار روز کے دوران پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،شکاگو میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،ٹینیسی میں برفباری سےسڑکوں پرپھسلن کے باعث گاڑیوں کو حادثات رونما ہورہے ہیں۔
دوسری جانب روچیسٹر ہوائی اڈے پرطیارہ رن وے سے پھسل گیا،طیارے میں پچاس مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے،تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔