دنیا

بھارت،جیلوں میں 5 سال میں 2 ہزار سے زائد قیدی ہلاک

کھنو( اتر پردیش کی جیلوں میں گزشتہ 5 سال میں مختلف الزامات میں بند 2ہزار سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے ، مرنے والے قیدیوں میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں۔2012 اور 2017 کے درمیان 2665 قیدیوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں 62 ضلع جیل، پانچ سنٹرل جیل اور تین خصوصی جیل ہیں۔شمالی کوریا سے اب ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا جاپانی وزیر اعظمٖ بھارتی میڈیا کے مطابق آ ر ٹی آئی کے کارکن کو فراہم کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ2012 اور 2017 کے درمیان 2ہزار665 قیدیوں کی موت ہوئی ۔ ان میں سے 360 قیدیوں کی وفات 2012 میں، 358، 2013 میں ، 339، 2014 میں جبکہ412 قیدی2015 ۔یہی نہیں 2016 اوررواں سال جنوری ،جولائی تک 188 قیدیوں کی وفات ہوئی۔
آر ٹی آئی کے کارکن مسٹر پارس نے بتایا کہ مرنے والے قیدیوں میں سے نصف سے زیادہ عمردراز تھے اور ان قیدیوں کے مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 جنوری 2013 کو بلندشہر میں جیل میں ایک 106 سالہ خاتون قید کی موت ہوگئی تھی جبکہ بستی جیل میں مرنے والے 100 سالہ قیدی دسمبر 2016 میں موت ہوئی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close