دنیا

رام مندر کے افتتاح پر جشن، کویت نے اسلام دشمن مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

کویتی حکومت نے رام مندر کے افتتاح پر جشن منانے والے بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازع رام مندر کے افتتاح پر جشن کے معاملے پر کویت نے اسلام دشمن مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ 22 جنوری کو مودی سرکار کی جانب سے بابری مسجد کو مسمار کر کے رام مندر کا افتتاح کیا گیا، بابری مسجد کے انہدام اور رام مندر کے افتتاح کو ہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا۔

کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں نے 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح پر اپنے ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، بھارتی شہریوں کے اس اقدام پر کویتی حکام نے بروقت کاروائی عمل میں لائی۔

کویت میں بھارتی شہریوں کو رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر نہ صرف نوکری سے برخاست کیا گیا بلکہ اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی شہری مختلف اسلام دشمن کارروائیوں کی وجہ سے سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے، ہندو انتہا پسندوں کی عالمی سطح پر بڑھتی شدت پسندی کا انہیں وقتاً فوقتاً خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close