دنیا

حوثی باغیوں کا امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں اپنے تازہ حملے میں ایک امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی فرم ایمبرے نے کہا کہ یمن کی بندرگاہ عدن کے جنوب میں کام کرنے والے ایک بحری جہاز میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے لیکن فرم نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے کہا کہ گروپ نے  نامی ایک امریکی،تجارتی جہاز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں ( اسرائیل ) کی طرف جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یمن برطانوی اورامریکی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

حوثی ترجمان نے کہا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تمام،امریکی اور برطانوی بحری جہاز یمنی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف ہیں جب تک کہ ہمارے ملک کے خلاف امریکی،برطانوی جارحیت جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close