چین میں بارش اور برفباری کے باعث ٹرینیں منسوخ، سڑکیں بند
چین میں موسم بہار کے تہوار سے پہلے شدید بارشوں اور برفباری کے باعث ٹرینیں منسوخ اور سڑکیں بند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم بہار کے تہوار سے پہلے شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش اور برف باری نے موسم بہار کے تہوار کے تقریبات کو متاثر کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق وسطی اور مشرقی چین شدید موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ موسم بہار کے تہوار سے قبل ریل گاڑیاں منسوخ اور شاہراہیں بند کر دی گئیں ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں برف باری کے باعث وسطی اور مشرقی چین میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ کروڑوں لوگ بہار کے تہوار کی تعطیلات کے باعث گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔
موسم کے شدت اختیار کرنے کے باعث خاص طور پر چین کے صوبہ ہنان اور صوبہ ہوبی سخت موسم سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس سے ہائی وے پر ٹریفک کم جبکہ متعدد ٹرینیں منسوخ ہو گئی تھیں۔
واضح رہے کہ چین کے صوبے جیانگ سو کے لیانیونگانگ ایسٹ ریلوے اسٹیشن پر کارکنان موسم بہار کے تہوار کے ٹریفک رش کے دوران چینی نئے قمری سال کی تیاری کے لیے پٹریوں سے برف ہٹا رہے ہیں۔