دنیا

آذربائیجان میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات کی وجوہات سامنے آگئیں

آذربائیجان میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات کی وجوہات سامنے آ گئیں،7فروری 2024 آذربائیجان میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کا دن ہے

آذربائیجان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کے چپے چپے میں الیکشن ہونگے،یہ انتخابات آذربائیجان کی خودمختاری کی مکمل بحالی اور ایک نئے دور کے آغازکی نشاندہی کرتے ہیں۔

آذربائیجان کے صدارتی انتخابات 30 سال سے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی اور خود مختاری کی مکمل بحالی ایک نئے دورکا آغاز ہے,الہام علییو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی بنیادی وجوہات میں لوگوں کی سماجی اور اقتصادی بہبود میں بہتری آنا ھو سکتا ہے

2022-2023 میں،آذربائیجان کی جی ڈی پی 7.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 78.7 بلین ڈالر ہو گئی،ریاستی بجٹ کے اخراجات 1.2 بلین منات سے بڑھ کر 36.6 بلین منات ہو گئے، سٹریٹجک کرنسی کے ذخائر 1.4 بلین ڈالر سے بڑھ کر 66.1 بلین ڈالر ہو گئے

اوسط ماہانہ تنخواہ 77.4 منات سے بڑھ کر 839.4 منات ہوگئی،غربت کی سطح 44.7 فیصد سےکم ہوکر 5.5 فیصد ہوگئی،تقریباً 30 سال بعد آرمینیائی قبضے سے آذربائیجانی علاقوں کی آزادی،جس کےنتیجے میں آذربائیجان نےاپنی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کو بحال کیا،آج سابق آذربائیجانی بے گھرتقریباَ10 لاکھ افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں

دنیا بھرمیں آذربائیجان کی ساکھ میں اضافے میں غیر وابستہ تحریک کی چیئرمین شپ،آذربائیجان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے غیر مستقل رکن کے لیے انتخاب بڑی مثال ہے،پوری دُنیا کی طرح پاکستان کی نظریں بھی آذربائیجان کے صدارتی انتخابات پر ہیں۔

پاکستانی عوام کی جانب سے آذربائیجان کو صدارتی انتخابات کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔آذربائیجان ایک جمہوری ملک ہے جس کا بین الاقوامی میڈیا بھی معترف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close