دنیا

یمن سعودی عرب سرحد پر حملے بدستور جاری

یمن: المیادین نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے جارحانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے میزائل سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ تعز کے علاقے یختل میں سعودی اتحادی افواج کے ایک کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یمنی سرکاری فوج کی طرف سے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں اور یمنی سرکاری فوج کے درمیان صوبہ تعز کے ساحلی علاقے ذباب میں جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز مشرقی یمن کے علاقے عسلان پر شدید بمباری کی ہے جس کی وجہ سے متعدد نہتے یمنی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ آل سعود نے دو سال سے زائد عرصے سے یمن کے مفرور صدر کی حمایت میں اس ملک پر وحشیانہ حملوں میں مصروف ہے۔ سعودی حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور لاکھوں یمنی بے گھر ہونے کے علاوہ قحط کی وجہ سے وبا جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close