دنیا

بھارت میں ’آئی لو پاکستان‘ والے غباروں کی فروخت میں تیزی

کانپور: پاکستانی فوبیا کا شکار بھارت میں ’آئی لوپاکستان‘ والے غباروں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پولیس نے ’آئی لوپاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے والے 2 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ’آئی لو پاکستان‘ پرنٹ والے غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ غبارے کہاں سےآئے اور کیوں پرنٹ کرائے گئے جب کہ پاکستان سے محبت والے الفاظ پر مشتمل ان غباروں کی ترسیل کے پیچھے کارفرما خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ غبارے کانپور شہر کے اہم کاروباری اور مصروف والے علاقے گووندنگر میں ایک اسٹور پر فروخت کیے جارہے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ گووند نگر نے ایک شہری کی شکایت پر اسٹور پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران 2 دوکانداروں کو ’آئی لو پاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ زیرحراست ملزمان کے خلاف ملکی خودمختاری کے منافی مواد کی فروخت کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close