دنیا

جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے شمالی کوریا محفوظ نہیں ہوسکتا، امریکا

سیئول: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرتے اور پیانگ یانگ میزائل پروگرام سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول کے دورے کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، یہ پیانگ یانگ کے لئے نادر موقع ہے کیوں کہ ہمارے سفارتکاروں کو عسکری قیادت کی حمایت بھی حاصل ہے۔ امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے کی کوشش کی تو اس کے لئے بہتر نہیں ہوگا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر امریکا کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جوہری اور میزائل پروگرام شمالی کوریا کو محفوظ نہیں بنا سکتے اور امریکا کبھی بھی پیانگ یانگ کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close