دنیا

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل ہوگئے

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل ہوگئے۔ پلوامہ ڈرامے پر پے درپے اٹھنے والے سوالات نے حقیقت کو بے نقاب کردیا۔

چودہ فروری کو پلوامہ خودکش حملے میں چالیس بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا۔ پلوامہ ڈرامے میں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا۔ مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف سکسٹین طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

عادل احمد کو دوہزار سولہ سے دوہزار اٹھارہ تک چھ مرتبہ بھارتی فوج نے شک کی بنیاد پر زیر حراست رکھا۔ عادل احمد کے والدین کے مطابق بھارتی تشدد عادل احمد کے خود کش حملے کی سب سے بڑی وجہ تھا۔

سوال یہ بھی ہے کہ جب خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہے تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جا سکتا ہے؟،سولہ جنوری دوہزاراکیس کو دی وائر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close