دنیا
فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔
عرب میڈیارپورٹس کےمطابق محمد اشتیہ نے اپنا استعفیٰ صدرمحمود عباس کو بھیج دیا،محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کا تشدد نہ روک سکا، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی استعفیٰ کی وجہ بنی۔
اُنہوں نےکہا کہ موجودہ صورتحال میں،فلسطین کو ایسی نئی سیاسی انتظامیہ چاہیے جو علاقے کی موجودہ حقیقت،قومی اتحاد کے مذاکرات کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھے اور اس مقصد کے لیے پوری سرزمین،فلسطین پر اتھارٹی کے اختیار میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔
محمد اشتنیہ 14 اپریل 2019 کوفلسطین کے وزیر اعظم بنے تھے۔