دنیا

غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت اور پانی کی کمی کا شکار،وزارت صحت غزہ

خواتین کے عالمی دن کے موقع پروزارت صحت غزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت اور پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

ترجمان وزارت صحت غزہ اشرف القدرہ کےمطابق اسپتالوں کی عدم دستیابی اور مشکل حالات کے باوجود ہرماہ خواتین 5ہزار بچوں کو جنم دےرہی ہیں،خواتین کے عالمی اداروں سےمطالبہ ہے فلسطینی خواتین کی حمایت میں اسرائیل جارحیت کے خاتمے کیلئے آواز اٹھائیں۔

یو این ویمن کےمطابق 7 اکتوبر سے اب تک 9000خواتین شہید ہوچکی ہیں،ہرروز 37، فلسطینی مائیں شہید ہوتی ہیں،غزہ کی 95فیصد مائیں اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لئےکھانا چھوڑتی ہیں۔

اسپین حکام کا کہنا ہےکہ انروا کو22ملین ڈالر فراہم کیےجائیں گےتاکہ وہ غزہ میں امدادی کارروائیاں کرسکے، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے کہا ہےکہ جنوبی غزہ کے شہررفح میں اپنے اہداف کے حصول کیلئے زمینی آپریشن کیا جائے گا۔

رہنما حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیل فلسطینی گروہوں کی شرائط مانےاپنے یرغمالیوں کی رہائی چاہتاہے,دوسری جانب امریکی سینٹ کام نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کئی دہائیوں بعد مشرق وسطی کو تباہ کن صورت حال کا سامنا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close