دنیا
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات
مقبوضہ بیت المقدس : مشرق وسطیٰ کے دورے پر گئے ہوئے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ویسٹ بینک میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔
غیر میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں عباس نے امریکی نائب صدر پر واضح کیا کہ وہ اور اْن کے ساتھی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ اِس سے قبل جو بائیڈن نے اسرائیل میں چاقو بردار فلسطینیوں کی کارروائیوں پر فلسطینی قیادت پر تنقید کی تھی۔ بائیڈن ایسے موقع پر پہنچے ہیں جب تل ابیب میں کل بدھ کو ایک چاقو بردار فلسطینی کے حملوں میں ایک امریکی سیاح ہلاک اور ایک درجن اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔ اپنے اِس دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے علاوہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔