دنیا

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی ”سی سی ٹی وی فوٹیج“ منظرِ عام پر آگئی

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی ”سی سی ٹی وی فوٹیج“ منظرِ عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دو نوجوانوں کو ہردیپ سنگھ نجر پرگولیاں چلانے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہردیپ سنگھ نجرکو کینیڈا میں 18جون 2023کو قتل کردیا گیا تھا

ہردیپ سنگھ نجر آزاد سکھ ریاست کےقیام کے پرزورحامی تھے،اسی وجہ سے مودی سرکار نے ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کر رکھے تھے،کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے جامع تحقیقات کے بعد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی ”سی سی ٹی وی فوٹیج‘‘ریلیز کر دی ہے،جس میں قتل کے واقعہ کو پوری طرح سمجھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہےکہ”اب کوئی شک و شبہ نہیں رہ گیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا حکم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیا تھا اور اس کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سربراہ کو ہدایت دی تھی“۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو نےبھی کہا تھا کہ”سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے“۔

تفصیلی تحقیقات کے بعد کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا،جسٹن ٹروڈو کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز انٹیلیجنس ایجنسی نے بھی کی تھی۔

اب کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جاری کردہ ”سی سی ٹی وی فوٹیج‘‘ میں بھی حقائق کھل کر سامنے آچکے ہیں کہ”ہردیپ سنگھ نجر کےقتل میں نریندرمودی ملوث ہیں“،غیر ملکی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی پہلے بھی کئی بار ثابت ہوچکی ہے

امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں پر ہونے والےقاتلانہ حملے میں بھی مودی سرکارکا کردار ثابت ہوچکا ہے،نکھل گپتا نامی بھارتی ایجنٹ نے گرفتاری کے بعد خود اعتراف کیا تھا کہ”اسے مودی سرکار کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا حکم دیا گیا تھا“۔

اس ”سی سی ٹی وی فوٹیج‘‘ کے آنے کے بعد اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ”مودی سرکار اپنی خفیہ ایجنسی”را“ کے ساتھ مل کر دوسرے ممالک میں خون کی ہولی کھیلتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close