دنیا
ایران : چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ
چاہ بہار: دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 16 دہشتگرد ہلاک، 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں ملوث 16 دہشت گرد آپریشن میں ہلاک کر دیے گئے جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چابہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔