دنیا
اسرائیل غزہ کی جنگ پوری طاقت سے جاری رکھے گا : موساد
مغربی کنارے میں بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے وزیرِ اعظم کے دفتر کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ پوری طاقت سے جاری رکھے گا۔
موساد کا بیان میں کہنا ہے کہ حماس نے ثالث کی پیش کردہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
موساد کا کہنا ہے کہ غزہ سے 133 مغویوں کی فوری واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔