دنیا

مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی تباہی کا سبب بننے لگی

مودی سرکار جہاں بھارت کے دیگر شعبوں کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے وہاں اس نے بھارتی فضائیہ جیسے اہم شعبے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

کسی بھی ملک کی فضائیہ کا مقصد ملک کی فضاؤں کو محفوظ بنانا ہوتاہے مگر بھارت میں بھارتی فضائیہ کو معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کیلئےاستعمال کیا گیا

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کےمطابق شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے مشہور اور ہائی پروفائل شخصیات نے شرکت کی،غیرملکی مہمانوں کو لانےکیلئےجن جہازوں کا استعمال کیا گیا ان کی فضائی سرگرمیوں کی ساری ذمہ داری بھارتی فضائیہ کےسپرد تھی۔

”اس مقصدکیلئےبھارتی فضائیہ نے 600 سے زائد پروازوں کی نقل و حرکت کو سنبھالا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جس سے واضح ہوتا ہےکہ مودی سرکار ذاتی مفاد کیلئےملکی اداروں کا بےجا استعمال کرتی ہے۔

ابتدائی طور پرریلائنس گروپ نےسیکرٹری دفاع کو جو خط تحریرکیا اس میں 23 فروری تا 4 مارچ کے درمیان 30 سے40 طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے سہولیات ڈیمانڈ کی گئی تھیں۔

حقیقتاً ان آپریشنزکیلئے 600سےزائدپروازوں کیلئےلینڈنگ اورٹیک آف کی سہولیات درکارتھیں مودی حکومت کی جانب سے ذاتی مفاد کیلئے بھارتی فضائیہ کا بے دریغ استعمال کرنےکا واضح ثبوت ہے۔

جام نگرائیرپورٹ دفاعی لحاظ سےبہت اہمیت کاحامل ہےمگر مکیش امبانی کے بیٹے کےمہمانوں کیلئے اسے ایک کمرشل ائیرپورٹ کےطورپر استعمال کیا جس دفاعی مقام کو شادی بارات کےمقام میں تبدیل ہو گیا۔

جام نگر ہوائی اڈے کوبھارتی فضائیہ کی سربراہی میں 26 فروری سے 6 مارچ تک بین الاقوامی ہوائی اڈے کادرجہ دیدیاگیاجس سےیہ بات واضح ہو جاتی ہےکہ ایسے حالات میں ایک نہیں کئی ابھینندن پیدا ہونگے

مودی سرکاری کی جانب سےاس طرح کے اقدام نے واضح کردیا ہےکہ بھارتی حکومت مالی فائدےکیلئےملک کےاہم اداروں کو تباہ کرسکتی ہے۔

مودی سرکار کے اس عمل کوبھارت میں انتہائی تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالےسے تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close