دنیا

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی: طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا، 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، دبئی کی سڑکوں پر صبح سویرے سناٹا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاترکے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑکوں پر نکاس آب کے لیے عملہ مصروف یے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close