دنیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سےنظام زندگی درہم برہم ہوگیا،دبئی میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیرآب آگئے۔

یواے ای میڈیارپورٹس کےمطابق طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،شدید بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پرفلائٹ شیڈول متاثر ہے جبکہ متعدد اہم شاہراہیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

بارش کے بعد دبئی اور ابوظبی کی متعدد شاہراہوں کو بند کردیا گیا،میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیر آب آگئے ہیں،اماراتی محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close