دنیا

سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کی تعداد میں اضافہ جمہوری اصولوں کی نفی ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافہ جمہوری اصولوں اور شفافیت کی نفی ہے۔ نیو یارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافہ جمہوری اصولوں، شفافیت کی نفی ہے، عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، مستقل ارکان میں اضافہ سے سلامتی کونسل کی کارکردگی متاثر ہو گی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبران میں اضافے کی ضرورت ہے، مستقل رکنیت مانگنے والے اپنے لئے امتیازی سلوک اور غیر مساوی حیثیت چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close