دنیا

کشمیر کی حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں/ پاکستان دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں، ترجمان پاک فوج

تہران: پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے کشمیر کی حمایت قابل تحسین ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے تہران میں پریس کانفرنس کے دورانایرانی فوج کے جنرل اسٹاف آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کے شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب ادھورا رہے گا۔

میجر جنرل غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرحد پر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے سب کچھ کیا اور پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں لیکن افغانستان میں داعش مضبوط ہوتی جارہی ہے سب کو مل کر اس کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا۔میجر جنرل آصف غفور اور ایرانی فوج کے جنرل سٹاف آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج اور حکومت کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کے دوران مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آرمی چیف تعاون اور دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

 انہوں نے کہا: "جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا ہے، سرحدوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔”انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ہم نے اپنی طرف سے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف نہایت موثر اور سخت اقدامات کئے ہیں اور پاکستان کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی نقل حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خطے میں قیام امن برقرار رکھنے کے لئے داعش کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاک ایران دوستی سرحد کو غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پاک – ایران سرحد پر سیکیورٹی بڑھانا دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی زمین ایران سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور ایران نے بھی یہی وعدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close