دنیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ
حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں برسادی گئیں۔
حملہ اتنا اچانک اور مؤثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
گاڑی میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار موجود تھے جو حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 4 شدید زخمی ہیں۔
دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری طلب کی گئی اور ضلع پونچھ میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔