دنیا

کم سن پاکستانی آرٹسٹ نے اقوام متحدہ کا تصویری مقابلہ جیت لیا

اقوام متحدہ کی جانب سے منعقدہ پوسٹرمقابلہ پندرہ سالہ پاکستانی لڑکی دنیا بھرکے بچوں مقابلے میں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنیوا میں ہونے والے اس مقابلے میں شریک بچوں کو ’’آزادی کا مفہوم انکی نظر میں‘‘ بیان کرنا تھا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دو تاریخ ساز معاہدوں کی گولڈن جوبلی منانے جارہی ہے، ایک انٹرنیشنل کوونینٹ آن اکانومک، سوشل اینڈ کلچرل رائٹس اوردوسرا انٹرنیشنل کوونینٹ آن سول اورپولیٹکل رائٹس ہیں اورمذکورہ بالا پوسٹرمقابلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑٖی تھا۔

پندرہ سالہ آئزہ عابد کی تصویر روشن اور ملگجے رنگوں کے امتزاج سے تشکیل دی گئی ہے اوران کا کہنا ہے کہ ’’میری تصویر انسان کی اظہاررائے کے لئے انسان کے اندرکی کشمکش کواجاگرکررہی ہے‘‘۔

آئزہ کی تصویر کی نمائش مقابلے میں حصہ لینے والے دیگرپچپن پاکستانی بچوں کی تصاویر کے ہمراہ آئندہ ماہ اسلام آباد میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close