صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی، قم میں حضرت معصومہ کے روضہ پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر حکام کی نمازجنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں ابراہیم رئیسی کی وفات پرشہری غمزدہ ہیں، ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔
دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر آئندہ 50 روز میں صدارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔
تبریز میں صدر ابراہیم رئیسی کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ آج تبریز سے تمام میتیں قم لے جائی جائیں گی۔
میتیوں کو تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر کی طرف جلوس کی صورت میں لایا جائے گا اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے۔