دنیا

کینیڈا جانے کے خواہشمند کم پڑے لکھے لوگوں کیلئے خوشخبری

کینیڈا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی، اب صوبے کو تعمیراتی صنعت میں 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریباً 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔ کینیڈا بھر میں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔

حکام نے ایک مہم کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔ اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close