اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں
آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں اسرائیلی جنگ پر اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی آئر لینڈ حمایت کرے گا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق امدادی سربراہ یو این مارٹن گریفتھس نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا رفح پر حملے سے متعلق بیان رد کر دیا۔
مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا تازہ ترین حملہ ممکنہ طور پر انتہائی ظالمانہ تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے۔