بیرون ملک مقیم بھارتیوں نے مودی سرکار کو مسترد کر دیا
مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور نظریے کے تحت بھارتی عوام سمیت بیرون ملک مقیم بھارتیوں نے مسترد کر دیا
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بیرون ملک مقیم بھارتیوں نے مودی کی تیسری ممکنہ جیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا،
بیرون ملک مقیم بھارتیوں نےاس حوالے سےکہاکہ”مودی کی تیسری ممکنہ مدت کے بارےمیں تشویش بڑھ رہی ہے،مودی کےدورِاقتدارمیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے گئے۔
"ہم مذہبی اقلیتوں کی حالیہ پسماندگی، سکھ رہنماؤں کے قتل عام اور منصوبہ بندی اور مخالف سیاست دانوں کی قید و بند کے حوالے سے فکر مند ہیں”،بیرون ملک مقیم بھارتیوں نےمودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ”مودی حکومت نے اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اپوزیشن لیڈران کو جیل بھیج دیا ہے”
بیرون ملک مقیم بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ”مودی کی حکومت میں آزاد ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور یہ صورتحال خطرناک ہے،مودی کی جیت پر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مودی سرکار کو بھارتی عوام مسترد کر چکے ہیں