دنیا

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے 46 سالہ وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا شخص چل کر وزیراعظم کے پاس آیا جس کے بعد اس نے اچانک حملہ کردیا، حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن کو جمعے کی شام کوپن ہیگن میں ایک شخص نے مارا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی عینی شاہد 2 خواتین نے بتایا ہے کہ ایک شخص مخالف سمت سے آیا جس نے وزیراعظم کو زور سے دھکا مارا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ اُس شخص نے زور سے دھکا دیا تھا تاہم وزیراعظم زمین پر نہیں گریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close