دنیا
ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا، الیکشن دوبارہ ہونگے
ایران میں قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نےبیان میں کہاپہلے مرحلے میں کوئی امیدوار پچاس فیصد ووٹ نہیں لے سکا۔جس وجہ سے صدارتی انتخاب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے،رن آف مرحلہ پانچ جولائی کو ہوگا۔جس میں صدارتی امیدوارسعید جلیلی اورمسعود پزشکیان مدمقابل ہوں گا۔
مسعودپزشکیان دس ملین سےزائد ووٹ لےکرپہلےنمبررہے،سعید جلیلی نو ملین ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبر پررہے۔عوام کی شرکت کیلئےپولنگ کا وقت بڑھایا گیا تھا۔شہریوں نے رات بارہ بجےتک حق رائےدیہی استعمال کیا۔
ایرانی الیکشن کمیشن کےمطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔