دنیا

امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان پر آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کرنے پر زور

امریکی محکمہ خارجہ کا ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے،زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔

محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نےپریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہےہیں،امریکی اعلیٰ حکام نےمسلسل،نجی اور عوامی طورپر پاکستان پر زور دیا ہےکہ آئین کےمطابق عوام کےحقوق کا احترام کیا جائے۔

مزید کہا ہم نےہمیشہ انسانی حقوق اور شہریوں کےبنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا،اس میں اظہاررائےکی آزادی،پُرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close