دنیا

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف 19 جولائی کو فیصلہ سنائے گی

فلسطین پر اسرائیلی قبضےکےخلاف عالمی عدالتِ انصاف 19جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔۔

درخواست 2022میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نےدائر کی تھی،جس میں عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ 1967 سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کےقبضےسے متعلق غیر جانبدار رائے دے۔

سماعت رواں سال فروری میں ہوئی،باون ممالک اورتین عالمی تنظیموں نےفلسطین پر اسرائیلی قبضے کےخلاف مؤقف دیا،پاکستان نےبھی فلسطین کے حق خودارادیت اور آزادی کےلئے آواز بلند کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close