دنیا
بنگلادیش میں طلبا کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن نے استعفی دیدیا
بنگلادیش میں طلبا کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن نے استعفی دیدیا۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کے ساتھ 5 ججز بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔
بنگلادیشی طلبا نےہائیکورٹ کے گھیراؤ کی کال دیتے ہوئےچیف جسٹس عبیدالحسن سے مستعقفی ہونےکامطالبہ کیا تھا۔
طلباکا کہنا ہےکہ چیف جسٹس نےحکومت سےمشاورت کےبغیرفل کورٹ میٹنگ کیوں بلائی،شکست خوردہ قوتوں کی کسی سازش کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسپتال حکام کے مطابق 5 اگست کو حسینہ واجد کےمستعفی ہونے کےدن پرتشدد واقعات میں 232 افراد ہلاک ہوئے،ایک ماہ کے دوران 560 افراد ہلاک ہوئے۔
سابق کےبیٹےسجیب واجد جوائے نےگزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوتےہی حسینہ واجد واپس اپنےملک جائیں گی۔
حسینہ واجد کےبیٹے نےمزیدکہا کہ مجھےیقین ہےکہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اوربھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوں گا۔